English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہے، سرگئی لاروف

share with us

ماسکو:13جون2019(فکروخبر/ذرائع)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس چاہتاہے امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس مل کر دنیا کو بتائیں کہ ایٹمی جنگ نہیں ہوگی، جوہری جنگ پوری دنیا کیلئے خطرناک ہے۔

ماسکو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا اور روس ہی دنیا کو یقین دہانی کراسکتے ہیں کہ ایٹمی جنگ خطرناک ہے، ایٹمی ہتھیار رکھتے ہوئے بھی دونوں ملک جوہری جنگ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا کو تجویز دی ہے کہ آئیں اور نیا ایٹمی معاہدہ کریں لیکن تاحال امریکا نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ روس چاہتا ہے کہ امریکا سے ایٹمی جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کیا جائے لیکن امریکا ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں روسی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری معاہدے کی منسوخی بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں اگر امریکا معاہدے سے نکلا کو جوابی کارروائی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا