English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو کا جنوبی سرحد پر نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا فیصلہ

share with us


 فوجیوں کو جنوبی سرحد پر تعینات کرنے سمگلنگ کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہو گا 


میکسیکو سٹی:09جون2019(فکروخبر/ذرائع)میکسیکو نے امریکہ سے متصل اپنی سرحد سے غیر قانونی تارکین وطن کے نقل مکانی کو روکنے کے لئے ہر ممکن سخت قدم اٹھانے کا عہد کیا ہے جس میں نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو جنوبی سرحد پر تعینات کرنا اور انسانی سمگلنگ اور سمگلنگ کے نیٹ ورک کا خاتمہ شامل ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا  کہ میکسیکو نے اپنی جنوبی سرحد کو ترجیح دیتے ہوئے پورے میکسیکو میں نیشنل گارڈ کے اپنے نوجوانوں کی تعیناتی کے علاوہ غیر قانونی نقل مکانی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی بات کہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا