English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ کے ’الپائن فالٹ‘ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

share with us

ویلنگٹن:09جون2019(فکروخبر/ذرائع) نیوزی لینڈ کے الپائن فالٹ کے پاس جنوبی جزیرہ ملفورڈ ساؤنڈ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق میں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 24 منٹ پر زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.5 تھی۔ ابھی تک زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی سونامی کے بار ے میں کوئی مصدقہ اطلاع ملی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جيونیٹ نے ٹوئٹر پر کہا’’اس زلزلے کے جھٹکوں کو كوئنس ٹاؤن اور وناكا علاقوں میں بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا۔ جس میں 600 سے زائد رپورٹیں پیش کی گئی تھیں۔ ہمارے سسمولوجسٹ اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ یہ زلزلے الپائن فالٹ پر ہوا ہے‘‘

زلزلے کے بارے میں جيونیٹ نے کہا’’اس بدلتے نظام میں بڑے واقعات کی صلاحیت ہے اور ہم اس بات کویقینی بنانا چاہتے ہیں کہ آپ ہر وقت ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہیں‘‘۔ ملفورڈ ساؤنڈ اور مارلبورو کے درمیان جنوبی جزیرے کے مغربی حصے میں تقریبا 500 کلومیٹر دور واقع الپائن فالٹ نیوزی لینڈ کے لئے سب سے بڑا قدرتی خطرہ بن گیا ہے۔

گزشتہ سال، برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے ٹام رابنسن کی قیادت میں سائنسدانوں نے خبردار کیا کہ الپائن فالٹ میں ریکٹر پیمانہ پر آٹھ سے زیادہ شدت کا زلزلہ آ سکتا ہے جس سے جنوبی جزیرے کے ہائی وے 120 سے زائد مقامات بلاک ہو سکتے ہیں اور 10،000 لوگوں کا رابطہ ختم ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا