English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا سے ڈیل کے ذریعے میکسیکو کے تشخص کو یقینی بنایا گیا، صدر اوبراڈور

share with us

میکسیکو:09جون2019(فکروخبر/ذرائع) میکسیکو کے صدر مانویل لویپس ابراڈور نے کہا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات ناکام ہو جاتے، تو ان کا ملک امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کے لیے تیار تھے۔ وہ ہفتے کے روز امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ طےپانے کے بعد اپنے حامیوں کی ایک بڑی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو نے اپنےقومی وقار کا تحفظ یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مہاتما گاندھی، مارٹن لوتھر کنگ اور نیلسن منڈیلا کے پرستار ہیں مگر وہ امریکا کی جانب سے میکسیکن مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی لگائے جانے کی صورت میں جواب دینے کے لئےپوری طرح تیار تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا