English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودیہ قطر تنازعہ، دو برس بعد پہلی قطری پرواز کی جدہ آمد

share with us

ریاض :29مئی2019(فکروخبر/ذرائع) دو سال کے شدید تنازعے بعد قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا طیارہ پہلی مرتبہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں لینڈ کرگیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطری حکومت کے درمیان جمی برف بگھلنے لگی قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو برس بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قطری امیر سعودی عرب کی قیادت میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچے ہیں۔

قطر ایئرویز نے ٹویٹر پر طیارے کی جدہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تصویر شائع کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ’قطر ایئرویز کا طیارہ ملک پر پابندیوں اور بحران کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کی سرزمین پر لینڈ ہورہا ہے‘۔رپورٹ کے مطابق 30 مئی کو عرب لیگ اور خلیجی ممالک کی سربراہ کانفرنس کے بعد 31 مئی کو اسلامی سربراہ کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تینوں سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب کرے گا جو مکہ معظمہ میں منعقد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کی خلیج میں اتحادی ریاستیں محتدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ مصر نے جون سنہ 2017 میں قطر یسے اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیےتھے۔

سعودی عرب کا قطر پر الزام ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردوں اور ایران کی حمایت کر رہا ہے۔سعودی عرب نے قطر سے اپنے تعلقات بحال کرنے کے لیے پندرہ شرائط بھی قطر کے سامنے رکھی تھیں جنھیں قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال دنیا کے امیر ترین ملکوں میں شامل ہونے والی جغرفیائی طور پر اس چھوٹی سے خیلجی ریاست نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا