English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ اجلاس: سعودی عرب کی قطر کو بھی شرکت کی دعوت

share with us

ریاض:27مئی2019(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30  مئی کو مکہ میں منعقد کی جانے والی خیلجی تعاون کونسل  کے ہنگمای اجلاس   میں شرکت کے لیے  قطری امیر کو بھی  دعوت نامہ بھیجا ہے ۔

 قطر کی سرکاری خبر  ایجنسی  QNA کےمطابق ، شاہ  سلمان  نے   اس سلسلے میں ایک خط  کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف  بن راشد الزیانی  اور قطری وزیر خارجہ محمد بن  عبدالرحمن الثانی کو پہنچا یا ہے ۔

 یاد رہے کہ خادم الحرمین الشریفین  نے   کونسل کے رکن ممالک  سے   مکہ میں 30 مئی کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے   کی درخواست کی تھی  جس کا مقصد 12 مئی کو متحدہ عرب امارت  کی سمندری حدود میں  4 مال بردار بحری جہازوں     اور 14 مئی کو  سعودی عرب کی تیل کی  دو تنصیبات پر  حملوں  پر غور کرنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا