English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالی میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی

share with us

باماکومالی کے دارالحکومت باماکو  کو اپنے زیر اثر لینے والی شدید بارشوں سےپیدا ہونے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے۔

مقامی پریس کی خبروں کے مطابق باماکو میں  گزشتہ جمعرات سے ابتک جاری موسلا دھار بارشوں  سے متعدد علاقے زیر آب آگئے  اور دریاوں میں طغیانی  پیدا ہوئی۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ سیلابی ریلے کی زد میں آنے یا پھر ندی نالوں میں طغیانی  سے مٹی کے تودے  گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 سے بڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔

بارشوں نے بھاری تعداد میں مکانات اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ مکانات کی اکثریت کے گھارے سے بنے ہونے کی بنا پر مالی میں شدید بارشیں اموات کا موجب بنتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا