English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپالی شہری نے 23 مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

share with us

کھٹمنڈو:16مئی2019(فکروخبر/ذرائع)نیپالی شہری نے 23 ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ سمٹ میں 30 مزید کوہ پیما حصہ لے رہے ہیں جو (آج) چوٹی سر کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال کے ہائیکنگ حکام نے بتایا ہے کہ کامی ریٹا شرپا نامی 49 سالہ نیپالی شہری نے تیس ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپال کے محکمہ سیاحت کی اہلکار میرا اچاریا نے بتایا کہ آٹھ ہزار 850 میٹر بلند پہاڑی ماؤنٹ ایورسٹ کی پرچھاؤں میں آباد تھیم نامی نیپالی گاؤں کے رہائشی شرپا نے جنوبی مشرقی رستہ استعمال کرتے ہوئے چوٹی کو سر کیا۔

میرا نے بتایا کہ شرپا نے بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 50 منٹ پر چوٹی سر کی اور اب وہ نچلے کیمپوں کی طرف روانہ ہیں۔

میرا کے مطابق حالیہ سمٹ میں 30 مزید کوہ پیما حصہ لے رہے ہیں جو (آج) جمعرات کو چوٹی سر کر لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریٹا نے پہلی مرتبہ 1994 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس کے بعد وہ ہر سال دنیا کی بلند ترین چوتی سرنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریٹا ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو، چواو، ماناسلو، لوٹشے بھی سر کرچکے ہیں۔

ریٹا کا کہنا تھا کہ ’میں ایک سپاہی کی طرح ہوں جو اپنے ملک کی بقاء کی جنگ میں پیچھے مڑ کر اپنے بیوی بچوں اور اہل خانہ کی فکر نہیں کرتا‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا