English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے اپنی گھناونی کاروائیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کو بھی نشانہ بنایا، صدر ایردوان

share with us

انقرہ:11مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر قتل و غارت کے ایجنڈے میں آنے کی راہ میں رکاوٹیں کرنے کے زیر ِ مقصد نشریاتی و اشاعتی عناصر پر  بمباری کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔

صدر ِ ترکی نے آک پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ روایتی سفیروں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب میں کہا کہ" خطے  میں خون رسنے والے زخم مسئلہ فلسطین کو کس طرح مزید گھمبیر بنائے جانے کا ہم  سب نے مشاہدہ کیا ہے، گزشتہ دو برسوں میں القدس کے حوالے سے عالمی قوانین کے منافی اور مقدس اقدار کو پاؤں تلے روندنے والے  متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔  ان پر بھی اکتفا نہ کرتے ہوئے اب مقدس ماہ ِ رمضان  کے آغاز سے فوراً پہلے غزہ کی پٹی پر معصوم انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے بلا کسی تفریق کے حملے  کیے گئے۔"

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے  لیے ترک میڈیا کے دفاتر کے بھی واقع ہونے والے پریس و نشریاتی  عناصر پر بمباری کرنے  پر بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی، پریس آزادی کے علمبردار ممالک اور تنظیموں نے ان حملوں کے سامنے کسی قسم کے رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم  مسئلہ فلسطین کے دو مملکتی حل کی مفاہمت کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش  کے خلاف ہیں اور اسلامی تعاون تنظیم کی عبوری صدارت کے دوران ہماری جانب سے منعقدہ 2 ہنگامی سربراہی اجلاس میں ہم نے پوری دنیا کو  اس ضمن میں پیغامات بھی دیے تھے۔  ہم تمام ممالک سےفلسطین اور القدس کے معاملے میں  مزید احساسیت   اور مؤثر پالیسیوں کا  مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا