English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاروار میں سڑک کی تعمیر کے لیے دنیا کے ساتویں لمبے سرنگ کا کام جاری،سوا کلومیٹر لمبائی پر مشتمل ریاست کی سب سے پہلی سرنگ

share with us

کاروار 09/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  ریلوے لائن بچھانے کے لیے سرنگ کی کھدائی عام بات ہے لیکن اب سڑکوں کی تعمیر کے لیے بھی سرنگ کی کھدائی کی جارہی ہے۔ اترکنڑا کے کاروار میں اب لمبا راستہ طئے کرنے کے بجائے کم مسافت میں مسافر اپنا سفر طئے کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق اہم شاہراہ 66توسیعی مرحلہ کے تحت بناگا سے کاروار تک کے ساڑھے چار کلومیٹر کی مسافت اب اس سرنگ کے ذریعہ سوا کلومیٹر کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کے قریب واقع پہاڑ کے نچلے حصہ سے اس سرنگ کا کام جاری ہے جو علی گدے تک ہے اس کے بعد تھوڑے سے فاصلہ کے بعد ایک اور پہاڑ شروع ہورہا ہے جس کی کھدائی کرنے کے بعد یہ سرنگ کاروار پہنچے گا۔ سرنگ کی لمبائی 1144میٹر بتائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں سوا کلومیٹر مسافت کا یہ پہلا سرنگ رہے گا جہاں سے بسیں او ر کاریں دوڑیں گی۔ ذرائع کے مطابق پوری دنیا میں لمبائی کے اعتبار سے اس کا ساتواں نمبر رہے گا اور سمندر کے قریب سے کھدائی کیا جانے والا ہندوستان کا یہ پہلا سرنگ ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا