English   /   Kannada   /   Nawayathi

میانمار میں پریس کی آزادی خطرے میں: اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:09مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے میانمار میں پریس کی آزادی اور جمہوریت کی صورتحال کے تعلق سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میانمار میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے پیش نظر یہ تشویش ظاہر کی گئی ہے۔انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کر یہ اطلاع دی۔ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے کہا’’ہم میانمار میں میڈیا کی آزادی اور جمہوری نظام کی صورتحال کے متعلق بہت فکر مند ہیں‘‘۔

جمہوری نظام کو یقینی بنانے کے لئے حکام کے پاس قانون، پالیسی اور ادارہ جات تعمیر کی سمت میں کام کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے، جو اگلے سال ہونے والے قومی انتخابات کے لئے خاص طور پر اہم ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے پلٹزرانعام جیتنے والے صحافی وا لون اور کیوو سو او کو رہا کرنے والے میانمار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا