English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدی کی ڈیل فلسطین کے خلاف انتہائی خطرناک سازش : فلسطینی پادری

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:09مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں رومن آرتھوڈوکس عیسائی چرچ کے سربراہ اور ممتاز مسیحی پادری بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ امریکا کے 'صدی کی ڈیل' کے منصوبے کے خلاف  فلسطینیوں کی مساعی کا آغاز قوم کی صفوں میں اتحاد سے کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدی کی ڈیل کی امریکی۔ صہیونی سازش کے خلاف تمام فلسطینی قوتوں کو اپنے فروعی اختلافات  بھلا کرایک صفحے پر آنا ہوگا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس میں ایک پریس کانفرنس سےخطاب میں عطا اللہ حنا کا  کہنا تھا کہ انتشار فلسطینی قوم پر کسی اور کی طرف سے مسلط نہیں‌ کیا گیا۔ یہ ایک غیر فطری طرز عمل، بلا جواز اور ناقابل قبول ہے۔

فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کے مظالم اورریشہ دوانیوں کے ساتھ ساتھ امریکا کے صدی کے ڈیل کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد ضروری ہے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ فلسطین کے کسی قسم گروپ یا تنظیم کی طرف سے امریکا کے صدی کے ڈیل کے منصوبے کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ صدی کی ڈیل میں امریکا کے ساتھ تعاون کرنےوالے فلسطینیوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔


عیسائی پادری کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل قضیہ فلسطین کے خلاف ہونےوالی سازشوں کی تاریخ میں انتہائی خطرناک سازش ہے۔ فلسطینی قوم کو ایسے کسی بھی نام نہاد اور مشوک امن پروگرام کا حصہ نہیں بننا چاہیے جس میں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کی نفی جائے گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا