English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپریل کے دوران صہیونی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی 2457 پامالیاں

share with us

غرب اردن :09مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اپریل 2019ء کے دوران غرب اردن اورالقدس میں یہودی آباد کاروں کی جانب سے انسانی حقوق کی 2457 پامالیاں کی گئیں۔

یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں پر حملوں، چھاپہ مار کارروائیوں، شہریوں کی ظالمانہ طریقے سے پکڑ دھکڑ، بیرون ملک سفر پر پابندی، املاک پر غاصبانہ قبضے اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپریل کےدوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ 20 سالہ فلسطینی اسیرعمر یونس دوران حراست وحشیانہ تشدد سے جام شہادت نوش کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں‌پر حملوں‌کے 88 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ فلسطینیوں‌پر یہودی شرپسندوں کے حملوں کے سب سے زیادہ واقعات غرب اردن کےشمالی شہر نابلس میں پیش آئے جہاں اس طرح کے واقعات کی تعداد 27 درج کی گئی۔ اس کے بعد رام اللہ میں 14، الخلیل میں 13، قلقیلیہ میں 11، جنین میں 12 واقعات رونما ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈئون میں 405 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔ ان میں القدس سے 101، رام اللہ سے 51، الخلیل سے 51، بیت لحم اور نابلس سے 49 اور 39، جنین سے 34، قلقیلیہ سے 29 جب کہ سلفیت، اریحا، اریحا اور طوباس سے 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ القدس اور غرب اردن میں 531 بار چھاپہ مارکارروائیاں کیں۔ 223 گھروں میں تلاشی  کے دوران توڑ پھوڑ کی جبکہ 453 ناکے لگا کر فلسطینیوں کی نقل وحرکت پرپابندی لگائی گئی۔

اپریل کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کیے۔ ان میں 11 القدس میں، تین الخلیل، بیت لحم میں اور طولکرم میں دو دو مکانات مسمار کیے گئے۔ گذشتہ ماہ 2739 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں قبلہ اول کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ اپریل میں 1524 یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

اپریل میں اسرائیلی فوج نے 374 فلسطینیوں بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا