English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ مقدس ماہ ہر کس کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہو، صدر ایردوان

share with us

انقرہ:08مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان  نے ماہ صیام کے ترکی، مسلم اُمہ اوربنی نو انسانوں  کے لیے خیر و عافیت کا وسیلہ ثابت ہونے  کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

جناب ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ  پارٹی  کے پارلیمانی گروپ سے  خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ماہ صیام کے باہمی امداد و تعاون کا مہینہ ہونے پر زور دینے والے صدر نے کہا کہ"امن و امان کے  پیامبر دینِ اسلام میں  ہر  طرح کی برائی، ہر طرح کے ظلم کی قطعی ممانعت ، اچھائی، حسنِ سلوک، احسان مندی، مدد شناسی کی حوصلہ افزائی  کرنے کا  دورانیہ  ہونے   والے اس مقدس ماہ  سے اگر بھر پور طریقے سے استفادہ اٹھایا  جا سکے  تو یہ ہمارے  لیے بڑی  ہی  مسرت کی بات ہو گا۔ "

انہوں نے کہا کہ اس رحمتوں اور برکتوں کے مہینے میں مسلمانوں کا خون بہانے والے اسرائیل، شام میں اسد انتظامیہ،  مصر میں فوجی بغاوت کے ذریعے برسرِ اقتدار آنے والے عبدالفتح الا سیسی کی طرح  کے ڈھانچوں  اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرح کے قاتلوں کے خلاف مخلصانہ مؤقف کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

عراقی سر زمین  پر 35 برسوں سے دہشت گردوں  کی جانب سے ترکی کے خلاف چالیں چلے جانے کا اشارہ دینے والے ایردوان  نے  بتایا کہ حالیہ ایام میں قبرص،  مشرقی بحیرہ روم اور ایجین  میں ترکی کے حقوق کو غصب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

جانب ایردوان نے کہا کہ ترکی کے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے باوجود یورپی یونین کی مستقل رکنیت  نہ دیے جانے کے پیچھے صرف اور صرف بد نیتی پوشیدہ ہے۔ متحدہ امریکہ    نے  علاقائی  پالیسیوں کو اصرار کے ساتھ ترکی کے مفادات کے برخلاف تشکیل دینے  اور ترکی کو مسلسل پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دیت ہوئے ترکی اور ترک قوم  اور بنی نو انسانوں اور امت کی عزت و ناموس ، انصاف  کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

میں ان مقدس ایام  کے ہر کس کے لیے امن و آشتی اور خوشحالی کا وسیلہ بننے کا دعا گو ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا