English   /   Kannada   /   Nawayathi

بوکو حرام کے حملوں نے 1 ملین بچوں کو ان کے ماں باپ سے جدا کر دیا ہے، صدرِ نائجیریا

share with us

عبوجہ :08مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)نائجیریا کے صدرِ مملکت محمد بخاری کا کہنا ہے کہ بوکو حرام  کے حملوں نے دس لاکھ سے زائد بچوں کو ان کے ماں باپ سے جدا کر دیا ہے۔بخاری نے اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کی صدر ماریہ گارسیز سے دارالحکومت ابوجا میں ملاقات کی۔

صدر بخاری نے اس موقع پر اپنے اعلانات میں کہا ہے کہ بوکو حرام کی  دہشت گرد کاروائیوں  کی بنا پر  دس لاکھ سے زائد بچے اپنے ماں باپ اور کہاں سے آنے سے بے خبر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی بنا پر پیدا ہونے والے انسانی بحران  سے نمٹنے کے لیے عالمی امدادو تعاون  کی ضرورت ہے،جھیل چاڈ کے خشک پڑنے  سے متاثرہ  30 ملین  مکینوں کا نصف  نائجیریا میں پناہ لے چکا ہے اور ہم جھیل کی بحالی کے بین الاقوامی سطح پر امداد و تعاون کے متلاشی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد حملوں سے پُل ، اسکول، اسپتال، گرجا گھر، مساجد اور دیگر اہم عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، ان کی نشاطِ نو کی جائیگی جس کے لیے ہم ہر طرح کی عالمی امداد کا خیر مقدم کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا