English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل نے قطر کو 30 ملین ڈالر کی مالی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دے دی

share with us

تل ابیب:08مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے ساتھ طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں قطر کو 30 ملین ڈالر  کی مالی امداد غزہ  پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN کی خبر  میں دعوی کیا گیا ہے کہ فائر بندی کے سمجھوتے میں حماس اور دیگر مزاحمتی  تحریک' فلسطین اسلامی جہادموومنٹ' کی کاروائیوں کی روک تھام، غزہ کی سرحد پر ہفتہ وار مظاہروں میں کمی اور اسرائیل  کی طرف   آتش گیر غبارے بھیجنے کا خاتمہ جیسی شرائط شامل ہیں۔

بیان میں فائر بندی کے سمجھوتے سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں  جبکہ حماس کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہفتے کے اواخر میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر کئے گئے حملوں میں 2 حاملہ خواتین سمیت 3 خواتین اور 2 شیر خوار  بچوں سمیت کُل 25 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کی طرف سے اسرائیل کی طرف فائر کئے گئے راکٹوں کے نتیجے میں بھی ایک فلسطین الاصل سمیت   4 اسرائیلی ہلاک ہو گئے تھے۔

مصر اور اقوام متحدہ  کی ثالثی میں سوموار کے دن فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کا سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا