English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا دفاع کرنا جاری رکھے گا: چاوش اولو

share with us

انقرہ:07مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی بھر پور شکل میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا دفاع کرنا جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل چانکایہ ریذیڈینس میں منعقدہ نیٹو کونسل اور نیٹو بحر روم ڈائیلاگ شراکت داروں کے اجلاس سے قبل خطاب میں بحر روم میں درپیش بحرانوں  کے یورپ کو متاثر کرنے  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ  ترکی، بحر روم کے اتحادی کی حیثیت سے بھی اور یورپی اتحادی کی حیثیت سے بھی دونوں علاقوں کی سلامتی کو ایک کُل کے دو اور ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم حصوں  کے طور پر دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں درپیش مسائل کو صرف کاغذوں پر ظاہر کئے گئے اتحاد اور باہمی تعاون کے لفظی پیغامات سے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ تعاون کی رُوح کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے اور فکر و عمل میں ثابت قدم رہنے  کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد  میں امتیازی روّیہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم دہشتگردوں کے درمیان اچھے دہشت گرد اور بُرے دہشت گرد کی صف بندی نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں یک طرفہ کاروائیوں کے مقابل ترکی خاموش نہیں رہے گا۔ بحیرہ روم کے علاقے میں امن  و استحکام کا دارو مدار بین الاقوامی قانون اور تاریخی حقائق کا احترام کرنے میں پوشیدہ ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی اسی نقطہ نظر کے ساتھ ہمیشہ اور بھرپور شکل میں  اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے جائز حقوق کا دفاع کرنا  جاری رکھے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا