English   /   Kannada   /   Nawayathi

استنبول کے انتخابات دوبارہ کرانے کا اعلان

share with us

استنبول :07مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی میں انتخابات کے نگراں ادارے نے استنبول میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات دوبارہ منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

ملک کے صدر رجب طیب اردوغان کی جماعت اے کے پی نے مارچ میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر سوالات اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ حزب اختلاف سی ایچ پی کی قلیل فرق سے کامیابی کی وجہ 'بدعنوانی اور قواعد میں بے ضابطگی' ہے۔

نگراں ادارے کے حکم کے مطابق نئے انتخابات 23 جون کو منعقد ہوں گے۔حکمران جماعت اے کے پی کے نمائندے رجب اوزل نے کہا کہ دوبارہ انتخابات اس لیے ہو رہے ہیں کیونکہ انتخابات سے منسلک چند اہلکار حکومت سے منسلک نہیں تھے جبکہ نتائج پر مبنی چند دستاویزات پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔

حزب اختلاف کی جماعت 'سی ایچ پی' سے تعلق رکھنے والے اکرام اماموگلو کو حکام نے اپریل میں استنوبل کے انتخابات میں فاتح قرار دیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا