English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے: اقوام متحدہ

share with us

نیویارک:06مئی 2019(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ نے غزہ پٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر برائے قیام امن مشرق وسطی نیکلائی ملادینوف نےاپنے ایک بیان میں غزہ پٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ ہم مصر اور دوسرے ممالک کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کر رہے ہیں اور گزشتہ چند مہینے سے پہلے طے پانے والے معاہدے کی واپسی کی ضرورت ہے۔

ملادینوف نے کہا کہ وہ ممالک جو اس معاہدے کی خلاف ورزی چاہتے ہیں موجودہ صورتحال کے سنگین نتائج کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ قدس کی غاصب اورناجائز صہیونی حکومت نے جمعہ کے روز سے غزہ پر ہوائی حملوں کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا