English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد نے یمنی پارلیمنٹ پرحوثیوں کا فضائی حملہ ناکام بنا دیا

share with us

ریاض:30اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے یمن میں متحارب حوثی ملیشیا کی طرف سے یمنی پارلیمنٹ پر حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحادی حوثیوں کی میزائل حملہ کرنے کی صلاحیت ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں

عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے حوثی ملیشیا کی طرف سے بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے یمنی پارلیمنٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر اسے کسی بھی حملے سے قبل بری طرح ناکام بنا دیا۔

ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عرب اتحادی فوج کے ترجمان کا کہناتھا کہ صنعاء میں حوثیوں کے طیاروں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حوثیوں نے صنعاء میں ایک آئل بردار ٹینکر خالی کرنے کی کوشش کی جس پر بمباری کرکے اسے تباہ کردیا گیا۔

کرنل المالکی نے خبردارکیا کہ حوثیوں کی طرف سے بحرالاحمر میں تیل بردار ٹینکر خالی کرنے کی اجازت نہ دینے پر تیل خفیہ طورپر دوسرے مقامات پرسپلائی کیاجا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں المالکی نے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے صعدہ گورنری کے 100 خاندان زبردستی نکال دیے تھے جنہیں واپس کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر اتحادی فوج کے ترجمان نے ارحب شہرمیں حوثیوں کے ہاتھوں شہریوں کے مکانات دھماکوں سے اڑائے جانے کی ایک ویڈیو بھی دکھائی۔ان کہنا تھا کہ عرب اتحادی فوج اور یمن کی آئینی فوج مل کر حوثی ملیشیا کی میزائلوں کے حصول کی صلاحیت کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عرب اتحادی فوج فضائی حملوں میں حوثیوں کے میزائلوں اور بھاری ہتھیاروں کے ذخیروں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں ایرانی حمایت یافتہ گروپ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا