English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی بحرین پر ایران کا سنگین الزام

share with us

تہران:25اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) ایرانی  دفتر خارجہ کے ترجمان  عباس موسوی نے    کہا ہے کہ  کوئی بھی دیگر ملک تیل کی پیداوار  میں  ایران  کا خلا پُر نہیں کر سکتا ۔

ترجمان نے  ایران پر عائد امریکی پابندیوں   کی حمایت پر سعودی عرب اور بحرین  پر بھی تنقید  کی  اور کہا کہ  دونوں ملکوں کو یہ  خبر  نہیں  کہ  اس  فیصلے کے نتائج کیا ہونگے۔

 موسوی نے  کہا کہ   کوئی بھی ملک ایرانی تیل      کے حامل بازار  میں اس  خلا کو پُر نہیں کر سکتا  اور  اس کے جو بھی نتائج نکلیں گے ان کی ذمے داری امریکہ اور اس کے  حلیفوں پر    عائد ہوگی ، ایرانی حکومت اور اس کے عوام  اس دشمنی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

 دو روز قبل  سعودی عرب میں 37 افراد   کو سزائے موت  دینے پر بھی تنقید کرتےہوئے موسوی نے کہا کہ  ریاض  انتظامیہ  امریکہ      کے سہارے خطے میں اشتعال انگیز ی کو ہوا دے رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا