English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکن حکومت نے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں سیکیورٹی فورسز کی ناکامی پس پشت ڈال دی

share with us


مسلمانوں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا پروگرام بنالیا، حملوں کے دوران متعدد خواتین کے برقع پہن کر فرار ہونے کا الزام

 کولمبو:24اپریل2019(فکروخبر/ذرائع) سری لنکن حکومت نے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں اپنی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی پس پشت ڈال کر مسلمانوں خواتین کے برقع پہننے پر پابندی لگانے کا پروگرام بنالیا ۔ سری لنکن حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام مسلم کمیونٹی کے رہنماں سے مشاورت کرکے برقع پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جبکہ ابھی اس معاملے پر صدر ممیتھریپالا کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشتگردانہ حملے میں ملوث متعدد خواتین برقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئیں دریں اثناء حکمران یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بھی ایوان میں برقع پر پابندی کیلئے ایک قرارداد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ برقع پر پابندی ملک کی بین الاقوامی سکیورٹی ضروریات کو بنیاد بنا کر عائد کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا