English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں اٹھویں دھماکہ کے بعد کرفیو نافذ ، ۱۸۷ افراد ہلاک

share with us

کولمبو:21اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور ہوٹلس کو نشانہ بناتے ہوئے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ کچھ دیر قبل آٹھواں حملہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو کو نافذ کردیا گیا اور تمام سوشیل میڈیا ویب سائٹس پرامتناع نافذ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دھماکوں میں 187 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 500 افراد زخمی ہیں۔مہلوکین میں 35 غیرملکی باشندے ہیں۔ اتوار کی صبح 6 دھماکے ہوئے۔ دھماکے 3 مختلف ہوٹلس میں اور 3 گرجا گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے کئے گئے۔

سری لنکا کے وزیراعظم نے آر وکراماسنگھے نے دھماکوں کی مذمت کی۔

وہیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی حملوں میں ہلاکتوں پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں ان حملوں کی مذمت کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا