English   /   Kannada   /   Nawayathi

پیرس ، آگ بجھانے میں روبوٹ کا استعمال

share with us


روبوٹ نے اندرونی حصے میں آگ نہ بجھائی ہوتی تو کلیسا کا اسٹرکچر گرجاتا،رپورٹ


پیرس:18اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)پیرس کے نوٹرے ڈیم کلیسا میں لگی آگ بجھانے کے لیے روبوٹ بھی استعمال کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق نوٹرے ڈیم کلیسا کے اندر لگی آگ بجھانے کے لیے روبوٹ استعمال کیا گیا ،کلوسس روبوٹ نے 4 سو فائر فائٹرز کے ساتھ امدادی کاموں میں حصہ لیا۔روبوٹ نے اندرونی حصے میں آگ نہ بجھائی ہوتی تو کلیسا کا اسٹرکچر گرجاتا۔رپورٹ کے مطابق روبوٹ میں نصب کیمروں کی مدد سے اندرونی حصوں میں آگ دیکھ کر روبوٹ کو اس طرف بھیجا جاتا ہے، روبوٹ 540 کلو گرام فوم اٹھا سکتا ہے اور اس پر آگ اثر نہیں کرتی ۔آگ سے متاثرہ فرانس کا تاریخی نوٹرے ڈیم کلیسا تعمیر نو کے سبب 5 برس تک بند رہنے کا امکان ہے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا