English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی یو سی سال دوم کے نتائج میں ضلع اترکنڑا کو چوتھا مقام ،انجمن پی یو کالج فار ویمن کی طالبہ ہمنہ کو ملا آرٹس میں پہلا مقام 

share with us

بھٹکل 16؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) پی سی سال دوم کے نتائج کے اعلان کے بعد ضلع اتر کنڑا کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔اس مرتبہ بھی شہر کے مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا ہے اور لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
شعبۂ آرٹس میں انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل ہمنہ سمیع اللہ نے پورے ضلع میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے 95.67فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح تیسرے ، ساتویں اورنویں مقام پر انجمن پی یو کالج فار ویمن کی طالبات ہی فائز رہیں۔ 
حسینہ الطاف نے 94.83 ، تنظیفہ مہک92.33 ، اور عائشہ یونا ڈونا 91.17 فیصد نمبرات حاصل کرتے ہوئے بالترتیب تیسرا ، ساتواں اور نواں مقام حاصل کیا ہے۔ شعبۂ سائنس میں تعلقہ کے آر این ایس پی یو کالج مرڈیشور کی طالبہ اپیکشا ایم مرڈیشور نے 97.67 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ اسی طرح اسی کالج سے تعلق رکھنے والی کاؤیا ایم ہیگڈے نے 96.67فیصد نمبرات کے ذریعہ چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔ 
ضلع بھر کے اعتبار سے آرٹس میں پہلا مقام انجمن پی یو کالج فار ویمن کی ہمنہ سمیع اللہ نے 95.67فیصد نمبرات سے حاصل کیا ہے۔ کامرس میں ایم پی ای ایس ایس ڈی ایم کالج ہوناور کی طالبہ انکتا سریدھر بھٹک نے 98.00فیصد سے اور سائنس میں ایم ای ایس چیتنیا پی یو کالج سرسی کا طالب علم نکھل وشوناتھ ہیگڈے نے 98.17فیصد نمبرات سے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا