English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلامتی کونسل : لیبیا میں فائر بندی کے مطالبے سے متعلق برطانوی قرار داد

share with us

نیویارک، طرابلس:16اپریل2019(فکروخبر/ذرائع)سلامتی کونسل کے رکن ممالک آئندہ دنوں میں اس قرار داد کو زیر بحث لائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق قرار داد میں دارالحکومت طرابلس کے نزدیک عسکری سرگرمیوں کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں لیبیا کے استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تمام متحارب فریقوں سے فوری فائر بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لیبیا میں موجود فریقوں پر اپنے نفوذ کا استعمال کریں تا کہ اس قرار داد پر عمل درامد کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی طرح قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی امداد کی غیر مشروط وصولی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی حل نکالنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی غسان سلامہ کے زیر نگرانی بات چیت میں شریک ہوں۔دوسری جانب لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد المسماری کا کہنا ہے کہ وفاق کی حکومت ترہونہ شہر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی فوج ہر صورت شہر کا دفاع کرے گی۔گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے المسماری کا کہنا تھا کہ قومی فوج نے 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت طرابلس کی جانب پیش قدمی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی زمینی قیادت نے باور کرایا ہے کہ طرابلس کے معرکے کے جلد فیصلہ کن انجام تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا