English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کی سرکاری فوج کے حجۃ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر حملے

share with us

یمن 06اپریل2019(فکروخبر /ذرائع) یمن کی سرکاری فوج نے کل جمعہ کے روز حجۃ گورنری میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے شمال میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور گاڑیوں پر چار فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں باغیوں کو غیر معمولی نقصان پہنچا ہے۔

عبس ڈاریکٹوریٹ کے ایک مقامی ذریعے کے مطابق پانچویں ملٹری زون کی حدود میں فوج نے حوثیوں باغیوں کے ٹھکانوں پر 4 فضائی حملے کیے جن میں باغیوں کے کئی ٹھکانے اور متعدد گاڑیاں تباہ جبکہ کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔یمنی فوج نے ایک ہفتہ قبل ملٹری زون پانچ میں حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران عبس ڈاریکٹوریٹ، مزارع الجر اور عبس مرکز میں کئی اہم مقامات باغیوں سے چھڑا لیے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا