English   /   Kannada   /   Nawayathi

بین الاقوامی قوانین کے ذریعے اسرائیل کا گھیراؤ کریں گے، عرب سربراہ کانفرنس

share with us

عرب ممالک عن قریب مشرق وسطیٰ میں امن فارمولے کا اعلان کریں گے،ترجمان کی پریس کانفرنس 

تیونس سٹی ۔30؍مارچ 2019(فکروخبر/ذرائع) تیونس میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس کے ترجمان محمود الخمیری نے کہا ہے کہ قضیہ فلسطین عرب قیادت کے سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا اہم ترین موضوع ہے اور اسے غیرمعمولی اہمیت دی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تیونس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں محمود الخمیری نے کہا کہ عرب ممالک عن قریب مشرق وسطیٰ میں امن فارمولے کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کا بین الاقوامی قانون کے ذریعے تعاقب کریں گے۔ عرب ممالک کی طرف سے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے حوالے سے واضح اور موثر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عرب ریاستیں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کی پابند ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے امن مساعی کو آگے بڑھانے کے لیے عرب ممالک بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔الخمیری نے کہا کہ شام کے معاملے میں عرب ممالک کی طرف سے غیرمعمولی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں تاہم شام کی عرب لیگ میں واپسی کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ لیبیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حوالے سے عرب ملکوں کے متوقف میں کوئی تضاد نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا