English   /   Kannada   /   Nawayathi

حرمین ٹرین کے ہفتہ وار چکروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا

share with us


3 اپریل سے حرمین ٹرمین مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہفتہ وار50 چکر لگائے گی


مکہ مکرمہ:28؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)حرمین ٹرین سعودی عرب کی تیز رفتار ترین ٹرین ہے، اس ٹرین سروس کا آغاز ہوئے چند ماہ ہی ہوئے ہیں، مگر عوام میں اس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ حرمین ٹرین پر بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے آئندہ سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 50 چکر لگائے گی۔ جبکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان ہفتہ وار چکروں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔ٹرین انتظامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینے میں غیر ملکی معتمرین اور زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں روزے رکھتے اور خصوصی عبادات میں مصروف رہتے ہیں۔ اسی باعث رمضان کے مہینے میں حرمین ٹرین کے ہفتہ وار چکروں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ٹرین کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حرمین ٹرین دونوں شہروں کے درمیان اب تک 700سے زائد چکر لگا چکی ہے۔پانچ اسٹیشنوں پر 3 لاکھ سے زائد مسافر اس لگژری ٹرین پر سفر کی سہولت سے محظوظ ہو چکے ہیں۔ اس ٹرین کا ایک منفرد ریکارڈ یہ ہے کہ یہ اب تک ایک منٹ بھی منزل مقصود پر تاخیر سے نہیں پہنچی۔ واضح رہے کہ مکہ ، مدینہ اور جدہ کو ملانے والی شاندار حرمین ٹرین کی سروس کا آغاز 11 اکتوبر 2018 کو کیا گیا تھا۔حرمین ٹرین کی مکہ سے مدینہ تک کے لیے اکانومی کلاس ٹکٹ کی قیمت 75 ریال، مکہ سے جدہ تک 20 ریال، جبکہ جدہ سے مدینہ کے لیے 63 ریال مقرر کی گئی ہے۔اس ٹرین میں دو برس تک کی عمر کے بچوں کے لیے نشستیں مخصوص نہیں کی گئیں، وہ اپنے والدین اور رشتہ داروں کی گود میں بیٹھ کر سفر کر سکتے ہیں۔ جبکہ بچے اور نابالغ افراد اکیلے سفر نہیں کر سکتے، ان کے ہمراہ کسی بالغ عزیز کا ہونا لازمی ہے۔ ہر ٹرین 13 بوگیوں پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 4بوگیاں اکانومی کلاس جبکہ باقی 8 بزنس کلاس کے لیے مخصوص ہیں۔ نشستوں کی مجموعی تعداد 417 ہیں۔ جبکہ معذوروں کے لیے بھی کچھ نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔ ٹرین میں مسافروں کے لیے ریستوران کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا