English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی فرمانروا جمعرات کو تیونس کا سرکاری دورہ کریں گے

share with us


شاہ سلمان تیونس کی میزبانی میں ہونیوالے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور تیونسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے 


تیونسیا،ریاض:26مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز جمعرات 28مارچ کو تیونس کا سرکاری دورہ کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اپنے دورہ تیونس کے دوران صدر الباجی قاید السبسی اور وزیراعظم یوسف الشاھد سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وہ اتوار کو تیونس کی میزبانی میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔سعودی فرمانروا کے دورے سے تیونس کی حکومت سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں کا بھی اعلان کرے گی۔ تیونس میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا حجم 60 کروڑ یورو سے زاید ہے۔تیونسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق شاہ سلمان کے ساتھ ایک ہزار سے زاید اہم شخصیات اور تاجروں کا وفد تیونس کا دورہ کرے گا۔ دو اپریل کو تیونس میں عرب۔ چین اقتصادی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں بھی سعودی عرب کے مندوبین شرکت کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا