English   /   Kannada   /   Nawayathi

سبرامنیم سوامی نے مودی کے میں بھی چوکیدار مہم پر کسا طنز ،کہا ،میں جو حکم دوں گا وہ چوکیداروں کو کرنا ہوگا

share with us

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ٹوئٹ کےذریعہ 'چوکیدار'کمپین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں برہمن ہوں چوکیدار نہیں ۔16 مارچ کو شروع ہوئے'میں چوکیدار ہوں'کیمپین میں پی ایم مودی کے بعد بی جے پی کے صدر امت شاہ سمیت تمام پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے ٹویٹر پر اپنے نام کے آگے 'میں چوکیدارہوں ' شامل کرلیا ہے۔

کانگریس کی جانب سے 'چوکیدار چور ہے" کا نعرہ کے جواب میں بی جے پی نے " میں بھی چوکیدار ہوں' کیمپین شروع کیاہے۔سبرامنیم سوامی نے کہا کہ 'میں برہمن ہوں، چوکیدار نہیں ہو سکتا۔ میں حکم دوں گا وہ چوکیداروں کو کرنا ہوگا'۔

واضح رہے کہ اتوار کو سوشل میڈیا پر سبرامنیم سوامی کے انٹرویو کا کلپ وائرل ہواہے ، جس میں وہ اس معاملے پر اپنی دلیل پیش کر رہے تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا