English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: مذہبی رہنما مولانا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ کی ناکام کوشش ، دو محافظ جان بحق

share with us

کراچی:23مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) پاکستان میں کراچی کے نیپا چورنگی علاقہ میں جمعہ کو مذہبی رہنما مولانا مفتی تقی عثمانی پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم بدمعاشوں نے مولانا مفتی کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ان کے دو محافظوں کی موت ہوگئی۔ ایک محافظ سندھ پولس کا افسر تھا جبکہ دوسرا نجی کمپنی کا گارڈ تھا۔

پاکستانی میڈیا نے مذہبی رہنما کےحوالہ سے بتایاکہ حملہ کےوقت وہ بیوی اور دوپوتوں کےساتھ جارہے تھے تبھی موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جو انکی سکیورٹی گاڑی پر لگی اور انکے دومحافظوں کی موت ہوگئی ۔اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہواہے۔ گورنر نے جیو ٹی وی کو بتایا کہ مولانا مفتی کو کافی عرصہ سے دھمکیاں ملک رہی تھیں۔ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرنے کے احکامات دیے ہیں۔ پولس کے ایک سینئرافسر نے بتایاکہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا