English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کرناٹک کے لیے بی جے پی امیدواروں کی فہرست ؟؟

share with us

بنگلورو 17؍ مارچ 2019(فکروخبرنیوز) ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی نے اپنی حتمی امیدواروں کا اعلان کیا ہے لیکن یہ بات ابھی ابھی لوگوں کے ذہنوں میں سوالات پیدا کررہی ہے کہ ساحلی کرناٹکا سے پارٹی انہی امیدواروں کو کھڑا کررہی ہے جو اس سے قبل انتخابات جیت کر پارٹی کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ ضلع اترکنڑا میں بی جے پی اپنے سیٹ پانچ مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کرنے والے آننت کمار ہیگڈے کو دے رہی ہے اور جنوبی کنیرا میں بھی یہ سیٹ نلن کمار کے حصہ میں آرہی ہے۔ رہا مسئلہ اڈپی ، چکمنگلور لوک سبھا سیٹ کا ۔ اس کے سلسلہ میں متضاد خبریں اخباروں میں آرہی ہیں۔ اس سے قبل کئی ایک اخبارات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اسی لوک سبھا سیٹ سے شوبھا کرندلاجے کو اس مرتبہ ٹکٹ ملنا مشکل ہے اور اس کی جگہ پر پارٹی اپنے نوجوان لیڈر پریم پرساد شیٹی کو میدان میں اتار کر نوجوانوں کو قریب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرہی ہے۔ لیکن آج اخبارات میں بی جے پی کے امیدواروں میں پریم پرساد شیٹی کا نام غائب ہے اور اس کی جگہ پر شوبھا کرندلاجے کا نام آیا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یوروپا نے اس سیٹ کے لیے شوبھا کا ہی پیش کیا تھا جس کے تقریباً تین روز کے اندر ہی اسی کا نام سامنے آیا ہے۔ فی الحال جو فہرست جاری کی گئی ہے اس کی تفصیلات اس طرح ہے۔ 
1 ۔ بنگلورو سینٹرل ، پی سی موہن 
2 ۔ بنگلورو ساؤتھ ، تیجسوینی آننت کمار 
3 ۔ بنگلورو نارتھ ، سدانند گوڑا 
4 ۔ بنگلورو رورل ، سی پی یوگیشور یا ردریش 
5 ۔ کولا ر ، ڈی ایس ویرایا 
6 ۔ چکبالاپور ، بی این بچے گوڑا 
7 ۔ چامراج نگر ، وی شرینواس پرساد 
8 ۔ میسور و ، پرتاب سمہا 
9۔ منڈیا ، ڈاکٹر سدارامیا 
10 ۔ ٹمکور ، جی ایس بساوا راجو 
11 ۔ چترا درگہ ، اے ناراینا سوامی یا جناردھن سواجی یا مناپال ویجوال 
12 ۔ دکشنا کنڑا ، نلن کمار کتیل 
13 ۔ ہاسن ، اے منجو 
14 ۔ اڈپی ، چکمنگلورو ، شوبھا کرندلاجے 
15 ۔ شیموگہ ، بی اے راگھویندرا 
16 ۔ داونگیرہ ، جی ایم سدیشور 
17 ۔ اترا کنڑا ، آننت کمار ہیگڈے 
18 ۔ دھار واڑ ، پرہالد جوشی 
19 ۔ ہاویری ، شیوا کمار اداسی 
20 ۔ بلاری ، دیویندرا ، یا وینکٹیش پرساد 
21 ۔ کوپل ، سنگنا کراڈی 
22 ۔ بیدر ، بھگاوت کوبا 
23 ۔ رائچور ، تپاراجو حولدار یا اماریش نائک 
24 ۔ کالابرگی ، امیش جادھو 
25 ۔ وجئی پورا ، رمیش جگاجناگی 
26 ۔ باگلکوٹ ، پی سی گڈی گوڈر 
27 ۔ بیلگاوی ، سریش انگاڈی 
28 ۔ چکوڑی ، پربھاکر کورے یا رمیش کتھی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا