English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرمود مدھوراج اڈپی چکمنگلور سے لوک سبھا امیدوار ؟؟

share with us

اڈپی 17؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) گذشتہ دنوں اڈپی ، چکمنگلور لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار کے سلسلہ میں مختلف باتیں اخباروں کی سرخیاں بنیں تھیں۔ آج اخباروں میں اسی لوک حلقہ کے تعلق سے ایک نئی خبر منظر عام پر آئی ہے یہاں سے کانگریس اور جے ڈی ایس اتحادی نشست سے کانگریس کے سابق ریاستی وزیر پرمود مدھوراج امیدوار ہوں گے۔ یاد رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کانگریس اور جے ڈی ایس اتحاد کے ساتھ لڑے جارہے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مل کر یہ صاف کردیا ہے کہ اٹھائیس میں سے بیس سیٹیوں پر کانگریس کے امیدوار ہوں گے اور آٹھ سیٹیوں پر جے ڈی ایس کے امیدوار ہوں گے اور اڈپی ، چکمنگلور حلقہ جے ڈی ایس کے کھاتہ میں آیا ہے ۔ دھرمے گوڑا کے بیان کے مطابق جے ڈی ایس کے لوک سبھا انتخابات کو لے کر نیا فارمولا اپنائے جانے کی بات صحیح ہے تو پھر اڈپی ، چکمنگلور سے پرمود مدھوراج ؂ ایک اچھے امیدوار ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
کمارا سوامی کے ساتھ میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے مجھ سے بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس ٹکٹ پر کانگریس امیدوار کے انتخابات لڑنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دونوں ضلعوں کے کانگریس لیڈران سے بات چیت کریں گے۔ دھرمے گوڑا اور مدھو راج کا بیان کو سچ مانا جائے تو مدھوراج حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیداور کا مقابلہ کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا