English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکتبةالشباب لکھنئو کی طرف سے ساتویں عربی کتاب میلہ کا افتتاح

share with us

لکھنو/بھٹکل 14 مارچ 2019 (فکر وخبر نیوز ) کتاب انسان کے لیے مونسِ تنہائی،سفر و حضر کا بہترین رفیق اور انسان معاشرہ کا معلم تسلیم کیا جاتا ہے، اسی سے انسانی ذہن کو غذا اور تازگی میسر ہوتی ہے، کتاب دوستی کو ایک زندہ اور ترقی یافتہ معاشرہ کی علامت تصور کیا جاتا ہے، کتاب کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر مکتبةالشباب لکھنئو کی طرف سے دار العلوم ندوةالعلماء لکھنئو کے معین اللہ ہال میں  ساتویں عربی کتاب میلہ کا افتتاح مہتمم دار العلوم حضرت مولانا  ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی  کے دست مبارک سے عمل میں آیا ۔
معین اللہ ہال میں واقع علم وادب کا یہ دسترخوان متنوع عناوین کی کتابوں سےسجایا گیا ہے جس میں تفسیر، حدیث، فقہ، نحو و صرف، تاریخ، ادب، عقائد و کلام ،تصوف اور فکر اسلامی کے عناوین پر مشتمل کتابیں علم دوست حضرات کا استقبال کرتی ہیں ۔ساتویںعربی کتاب میلہ میں بیرون ممالک کی نوع بہ نوع اور دیدہ زیب مطبوعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ مکتبوں اور طلباء کے لیے ۵۰ فیصدی رعایت پر  کتابیں دستیاب ہیں ۔دار العلوم کے معین اللہ ہال میں سجنے والی یہ نمائش ۲۳ مارچ تک جاری رہے گی ۔ملحوظ رہے کہ ساتویں عربی کتاب میلہ کے افتتاح کے موقع پر نائب مہتمم دار العلوم ندوةالعلماء مولانا عبد العزیز صاحب ندوی بھٹکلی، عمید کلیة اللغة مولانا نذر الحفیظ صاحب ندوی کے علاوہ اساتذہ و طلبائے دارالعلوم ندوةالعلماء کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا