English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیل کی فراہمی روکنے کی کوشش پر اسرائیل کو سخت جواب دیا جائے گا، ایران

share with us

تہران:13؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی بحریہ نے تیل لے جانے والے ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کوئی کارروائی کی، تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا آج بدھ کو دیا گیا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب ایک ہفتہ قبل ہی اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ تب نیتن یاہو نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی تیل کی مبینہ اسمگلنگ کے خلاف اسرائیلی بحریہ کی طرف سے کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا