English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملا عمرایک دن کے لئے بھی پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے، آخری ٹھکانے کی تصاویر جاری

share with us

کابل:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں طالبان سربراہ ملا عمر کے صوبے زابل میں ٹھکانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان نے دعوی کیا کہ ملا عمر نے اپنے آخری سال یہاں گزارے تھے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری2تصاویرمیں مٹی کی اینٹوں سے بنا صحن اور سادہ سا کمرہ دکھایا گیا۔جہاں ملا عمر آخری 7 سال 5 ماہ تک مقیم رہے۔دوسری تصویر میں طالبان سربراہ کے زیر استعمال اشیاء ہیں۔ ملا عمر اپنے چھوٹے کمرے سے متصل گلاب کے باغ میں دھوپ بھی لیتے تھے۔ طالبان ترجمان کے مطابق وہ ایک دن کے لئے پاکستان یا دوسرے ملک نہیں گئے۔ بیماری کے باجود انہوں نے کسی دوسرے ملک میں علاج سے انکار کردیا۔دوسر ی طرف افغان صدر کے ترجمان کا دعوی ہے کہ ان پاس کافی ثبوت موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ملاعمر پاکستان میں رہتے رہے۔ ان کا انتقال بھی وہیں ہوا۔ملا عمر نے 1996 سے 2001 تک افغانستان میں حکومت کی تھی۔ 2001 کے بعد سے موثر طور پر انہوں نے افغان طالبان کی قیادت کی۔افغان طالبان نے ان کی موت کی خبر کو 2 برسوں تک خفیہ رکھا تھا
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا