English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک مخصوص کرد گروپ کو دہشت گرد تنظیم نہیں قرار دیا جا سکتا،بیلجیم کی عدالت کے فیصلے پر ترکی کا احتجاج

share with us

انقرہ :12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے بیلجیم کی ایک عدالت کے اْس فیصلے پر احتجاج کیا ہے، جس میں ججوں نے واضح کیا تھا کہ ایک مخصوص کرد گروپ کو دہشت گرد تنظیم نہیں قرار دیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس فیصلے کے خلاف انقرہ حکومت نے بیلجیم کے سفیر کو طلب کر کے اْنہیں احتجاجی مراسلہ دیا۔ اس مراسلے میں ترکی نے عدالتی فیصلے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ بیلجیم کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کرد گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ناکافی ثبوت دیے گئے ہیں۔ کرد گروپ کا تعلق کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے ہے اور یہ پارٹی ترکی میں دہشت گرد قرار دی جا چکی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا