English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی دہشت گرد گروپ سے تعلق کے الزام میں 6 مصری، ایک تیونسی ملائشیا سے بے دخل

share with us

کوالالمپور:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ملائشیا میں پولیس نے6 مصریوں اور 1 تیونسی کو شمالی افریقا سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد گروپ سے روابط کے الزام میں گرفتار کرکے ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔ملائشیا کی قومی پولیس کے سربراہ محمد فوزی ہارون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مصری اور ایک تیونسی شہری کے بارے میں انصار الشریعہ التونسیہ کے ارکان ہونے کا شبہ ہے۔یہ گروپ شمالی افریقا میں فعال ہے اور اس کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ ان میں سے دو افراد کو 2016 میں ایک افریقی ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ گذشتہ سال اکتوبر میں جعلی پاسپورٹس پر ملائشیا میں داخل ہوئے تھے اور یہاں سے ایک تیسرے ملک میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے جانا چاہتے تھے۔پانچ اور مصریوں اور دو ملائشی شہریوں کو گذشتہ ماہ ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں کو خوراک ، پناہ ، فضائی ٹکٹ اور روزگار مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔فوزی ہارون کا کہنا تھا کہ حکام کو غیر ملکی دہشت گردوں کے ملائشیا میں داخلے پر تشویش لاحق ہے کیونکہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشت گرد ملائشیا کو دوسرے ملکوں میں حملوں کے لیے ایک محفوط پناہ گاہ یا لاجسٹک اڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ان چھ مصریوں اور ایک تیونسی شہری کو 5 مارچ کو ملائشیا سے بے دخل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور ان کی ملک میں دوبار ہ داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا