English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا میں مسلمانوں پرمظالم کے مرتکب عناصرکیخلاف مقدمات چلائیں گے،عالمی عدالت انصاف

share with us

ڈھاکہ:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)عالمی عدالت انصاف نے یقین دلایا ہے کہ برما کی راکھین ریاست میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف برتے جانے والے نسل پرستانہ برتاؤ کی عالمی سطح پر تحقیقات کی جائیں گی اور مسلمانوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث عہدیداروں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جوڈیشل شعبے کے ڈائریکٹر نے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برما کی راکھین ریاست میں جو کچھ ہواوہ ناقابل بیان ہے۔ عالمی عدالت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمات قائم کرے گی۔آئی سی سی کے عہدیدار فاکیسو موشوشوکو نے کہا کہ اگرچہ برما نے عالمی عدالت انصاف کے پروٹوکول پر دستخط نہیں کیے مگر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم کی تحقیقات میں برما کا آئی سی سی کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ہم ہرصورت میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرائیں گے اور ظلم وستم کے مرتکب عہدیداروں کا محاسبہ کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کی عدالتی تحقیقات ایک مشکل چیلنج ہے مگر عدالت ماضی میں ایسے تجربات سے گذر چکی ہے۔خیال رہے کہ عالمی عدالت انصاف کے عہدیداروں نے گذشتہ روز بنگلہ دیش کے کاکس بازار کا دورہ کیا جہاں ایک ملین کے قریب روہنگیا مسلمانو پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔آئی سی سی کے وفد کا کہنا تھا کہ اس کا دورہ جاری عدالتی تحقیقات کا حصہ نہیں بلکہ معلومات کا حصول ہے۔ ہم معلومات جمع کرنے کے بعد جرائم کے مرتکب لوگوں کے خلاف جامع تحقیقات کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا