English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں حوثی ملیشیا نے ۴۰ افراد کو قتل کر ڈالا : عرب ٹی وی

share with us

صنعاء:12مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے حجگورنری کے شمالی مغربی علاقے کشر میں حجور قبائل کے خلاف لڑائی کے دوران دو خاندانوں کے 40 سے زائد افراد کو قتل کردیا ہے۔ مقتولین میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے کشر میں وحشیانہ حملے میں الھادی خاندان کی 12 خواتین سمیت متعدد افراد کو قتل کردیا جب کہ حدب خاندان کی 8 خواتین قتل کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین میں ایک ماہ سے 13 سال کے درمیان کی عمر کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی ظرف سے حجور قبیلے کے افراد کا وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ باغیوں نے قبیلے کے عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں کو اغوا کرلیا ہے۔ باغیوں کی طرف سے حراست میں لیے گئے شہریوں کو اسکولوں میں منتقل کرنے کے بعد ایک بڑی جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔حوثی باغیوں کی طرف سے گذشتہ جمعرات سے کے روز سے کشر میں جاری وحشیانہ کارروائی میں شہریوں کے 52 مکانات کو دھماکوں سے اڑا دیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا