English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار

share with us

ریاض:11مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ہتھیاروں کی عالمی سطح پر سب سے زیادہ خریداری کرنے والا ملک سعودی عرب ہے۔ خلیجی ممالک میں اسلحے کی خریداری میں 2009 سے 2013 کے مقابلے میں 2014 سے 2018 کے درمیان 87 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ سعودی عرب 2009 سے 2013 کے مقابلے میں گزشتہ چار برسوں میں 192 فیصد اضافے کے ساتھ اب بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والا ملک ہے۔

سعودی عرب کے اسلحہ خریدنے والے ممالک میں پہلا نمبر ہونے کے بعد بالترتیب بھارت، مصر، اسرائیل، قطر اور عراق کا نمبر آتا ہے جب کہ شام میں اسلحہ کی خریداری میں کمی دیکھی گئی۔ یہ تمام اعداد و شمار 2014 سے 2018 تک کے ہیں۔

واضح رہے کہ سیپری ہر چار سال بعد ہتھیاروں کی خرید و فروخت سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتا ہے اور حالیہ چار برسوں کا اُن سے پیوستہ چار برسوں کا تقابل کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا