English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: ننگر ہار میں امریکی فضائی حملہ ،2گھر تباہ ،13شہری جاں بحق ، بچے بھی شامل

share with us


امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا، گورنر ننگر ہا ر کا دعویٰ


کابل:11؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے ضلع ننگر ہار میں امریکی فضائی حملے سے 13 شہری جاں بحق ہو گئے۔ ضلع ننگر ہار کے گاں ناصر خل میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں 2 گھر بھی تباہ ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔گورنر ننگر ہار نے دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں طالبان کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری جنگ کے دوران گزشتہ برس سب سے زیادہ شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ سال 2018 میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 3 ہزار 804 تھی۔دو روز قبل افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30 مبینہ طالبان کو ہلاک کر دیا تھا جب ک 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان دارالحکومت کابل اور قندوز میں کیے گئے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔سرکاری حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوا تھا جب کہ غزنی کے اندر ضلعی اور وردک کے ضلع جگاتھو میں فضائی حملہ کے دوران 2 طالبان گروہوں کے ارکان ہلاک ہوئے۔گزشتہ ماہ 17 فروری کو بھی افغان سیکیورٹی حکام نے آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے تقریبا 32 طالبان کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس میں اہم طالبان کمانڈر حمد اللہ بھی شامل تھا۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے فضائی حملہ صوبہ اروزگان کے مرکزی شہر ترین کوٹ میں کیا گیا تھا جس میں 22 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے یہ فضائی کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی جب افغان طالبان اورامریکی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا