English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں یوم خواتین تقریب کے دوران اذان کا احترام نہ کرنے پر اردوان کی تنقید

share with us


اذان کے دوران سیٹیاں بجا کر اور نعرے بازی کر کے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا ، ترک صدر


انقرہ:11؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اذان کاا احترام نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکام کی جانب سے استقلال چوک پر کسی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پر پولیس کی جانب سے ہزاروں افراد پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے حالانکہ گزشتہ برس یہ تقریب پر امن طور پر منعقد ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شاہراہ پر مرد و خواتین مارچ کرتے ہوئے اذان کے دوران بھی مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔ترک صدر نے کہا کہ اپوزیشن جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں ایک گروپ نے یومِ خواتین پر اذان کے دوران سیٹیاں بجا کر اور نعرے بازی کر کے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ تقسیم چوک کو جانے والی شاہراہ روایتی طور پر ریلیاں منعقد کرنے کا مقام ہے۔ترک صدر نے ایک مختصر ویڈیو اور اپوزیشن جماعت کی 2011 کی ریلی کی فوٹیج چلائی جس کے بارے میں دعوی کیا گیا کہ اس میں ترکی کا جھنڈا موجود نہیں۔ترکی کے جنوبی شہر اضنہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طیب اروان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے پرچم اور ہماری اذان کی توہین کر کے ہمارے مستقبل اور آزادی پر حملے کررہی ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا