English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے اپنی ائرلائنز کو بوئنگ 737 کا آپریشن عارضی طور پرمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے 

share with us

شنگھائی:11؍مارچ2019(فکروخبر/ذرائع) چین نے ایتھوپین ائرلائن طیارے کے حادثے کے بعد اپنی ائرلائنز کو بوئنگ 737 میکس طیارے کا استعمال عارضی طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن چائنہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ائرلائنز کو یہ ہدایات دے دی گئی ہیں کہ وہ بوئنگ اور امرکی فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ سے رابطے اور ان طیاروں کی محفوظ پروازوں کو یقینی بنانے کے بعد دوبارہ ان طیاروں کا آپریشن شروع کر سکتی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دونوں حادثات نئے 737 ایٹ طیاروں کے ہیں اور دونوں میں کافی حد تک یکسانیت بھی ہے یہی وجہ ہے کہ اب مزید خطرات کو مول نہیں لیا جا سکتا ہے ۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا