English   /   Kannada   /   Nawayathi

کینیا: ایتھوپین ایئرلائنز کا طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد سوار تھے

share with us

کینیا:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ ادیس بابا سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی جاتے ہوئے حادثے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد کے دفتر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ایتھوپیا کے عوام اور حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس، ایتھوپین ایئر لائنز کے بوئنگ 737 طیارے کے گر کر تباہ ہونے کے واقعہ پر اس میں سوار افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں'۔

ایئرلائنز کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

ترجمان نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ 'حادثہ صبح 8 بجکر 44 منٹ پر پیش آیا'۔خیال رہے کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز نے ایک جاری بیان میں کہا کہ فلائٹ نمبر ای ٹی 302 میں 149 مسافر سوار تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'حادثے کے فوری بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا' اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں حادثے میں بچ جانے والوں یا ہلاک ہونے والے مسافروں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل لاز وقت ہوگا اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا