English   /   Kannada   /   Nawayathi

وینزویلا میں توانائی مرکز پر سائبر حملہ

share with us

کاراکاس:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)وینزویلا کی 23 ریاستوں میں سے 21 ریاست میں بجلی کی فراہمی میں خلل پیدا ہونے کی اطلاع ہے۔ اس معاملہ پر وینزویلا کے صدر نکولاس مادرونے کہا کہ یہ ملک کی توانائی مراکز پر سائبر حملہ ہے، جس سے بجلی کی فراہمی کو بحال کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑسکتا ہے۔

مادرونے بتایا''ملک کے 70 فیصد حصوں میں بجلی کی فراہمی کو آج بحال کر لیا گیا ہے، تاہم گزشتہ شام توانائی مراکز پر دوسرا سائبر حملہ کیا گیا، اس کی وجہ سے ہمیں کافی رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا'۔خیال رہے کہ وینزویلا میں قومی بجلی سپلائر کے سربراہ نے هاڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ میں 'خرابی' کی اطلاع دی تھی۔ 

 مادرو نے وینزویلا کے خلاف جہاں ایک طرف برقی توانائی جنگ چھیڑنے کے لئے امریکہ کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، وہیں امریکہ نے بحران کی سازش سے صاف طور پر انکار کر دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا