English   /   Kannada   /   Nawayathi

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، میئر سمیت 14 افراد ہلاک

share with us

بگوٹا:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں مقامی شہر کے میئر سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر ساں ادارے کے مطابق کولمبیا میں لیزر ایرو ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کے طیارے ڈی سی- 3 نے ڈومیسٹک فلائٹ کے لیے تاریرہ سے  ولا ویسینسیو کے لیے اُڑان بھری تھی اور آدھی مسافت طے کرنے کے بعد ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہوگیا۔

پائلٹ نے ٹیکنیکل خرابی سے متعلق کنٹرول روم کو آگاہ کیا جس کے فوری بعد طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا اور طیارہ ایک میدانی علاقے میں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

 

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارے میں 14 افراد سوار تھے اور موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی واپسی کا بھی کہا گیا تھا تاہم اس سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طیارہ ڈی سی – 3 سب سے پہلے 1930 میں بنائے گئے تھے اور اس میں 30 افراد کی گنجائش ہوتی ہے تاہم یہ طیارے اب زائد المعیاد ہوچکے ہیں اور موسم کی خرابی کا سامنے کرنے کی صلاحیت کھو بیٹھے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا