English   /   Kannada   /   Nawayathi

میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک

share with us

میکسیکو:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر گواناجواٹو کے ایک نائٹ کلب میں اسلحے سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے، کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

خوفناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا