English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان پارليمان کا ابتدائی سيشن ملتوی

share with us

کابل:10مارچ2019(فکروخبر/ذرائع)افغان پارليمان کے نو منتخب ارکان نے آج بروز ہفتہ نئے سال کی سرگرمياں شروع کرنا تھيں تاہم يہ عمل التواء کا شکار ہو گيا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ برس اکتوبر ميں منعقدہ پارليمانی انتخابات کے حتمی نتائج کی اب تک عدم دستيابی اس تاخير کی وجہ ہے۔ اس پر چند اراکين پارليمان نے اعتراضات کا اظہار کيا اور اسی سبب ابتدائی سيشن ملتوی کر ديا گيا۔ صدارتی دفتر کے ترجمان شاہ حسين مرتضاوی کے بقول صدر اشرف غنی تمام نو منتخب ارکان پارليمان کے ساتھ نئے سال کے کاموں کا آغاز کرنا چاہتے ہيں۔ افغانستان ميں اليکشن بيس اکتوبر کو ہوئے تھے ليکن اب تک تينتيس ميں سے صرف اٹھارہ صوبوں سے حتمی نتائج موصول ہو سکے ہيں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا